(ویب ڈیسک)سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے خبردار کیا ہے کہ سری لنکا میں خوراک کی قلت کا خدشہ پیدا ہونے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ وزیر اعظم کرماسنگھے نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ زرعی موسم کے لیے کافی کھاد خریدے گی۔ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ یالا یعنی مئی سے اگست کے سیزن کے لیے کھاد خریدنے کا وقت نہیں ہے تاہم مہا یعنی ستمبر سے مارچ کے موسم کے لیے مناسب ذخیرہ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں سچے دل سے سب سے گزارش کرتاہوں کہ حالات کی سنگینی کو قبول کریں۔
یاد رہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے گزشتہ برس تمام کیمیائی کھادوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی جسکے نتیجے میں سری لنکا میں اجناس کی پیدوار غیرمعمولی طور پر کم ہوئی۔
بعد میں حکومت نے یہ پابندی ختم کر دی تھی، تاہم اس سے کھادوں کی درآمدات میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نا مناسب زبان۔ریحام خان بھی بول اٹھی