پی ٹی آئی رہنما  کیخلاف مقدمہ درج

May 21, 2022 | 09:54:AM

 (ویب ڈیسک)کراچی میں پی ٹی آئی کےرہنما عالمگیر خان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مبینہ چھاپے کے دوران کئی اہلکار عالمگیر خان کے گھر میں داخل ہوگئے،اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیاہے،

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس پیپلزپارٹی کا عسکری ونگ بنی ہوئی ہے، سندھ حکومت کا احتساب جلد ہوگا،پی ٹی آئی رہنما سیف الرحمٰن نے کہا کہ چھاپے کے وقت عالمگیر خان گھر پر نہیں تھے،مبینہ چھاپے کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں نے گلشن اقبال تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی۔

دوسری جانب عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی تحریک انصاف نے مذمت کی اور کار کنوں نے احتجاج کیا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رہنما رہنما عالمگیر خان کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

مزیدخبریں