(24نیوز)سابق صدر آصف زرداری کی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی،جس میں ملکی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ قومی حکومت تمام فیصلے مشاورت سے کررہی ہے، مستقبل میں بھی تمام فیصلے مشاورت سے کریں گے، پاکستان پہلے ہے اور سیاست بعد میں، قومی حکومت ہی ملک کو سابق حکومت کے بنائے بھنور سے نکال سکتی ہے۔