غیر اخلاقی بیان کی مذمت۔مریم نواز نے اداکارہ کو خصوصی دعوت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے معروف اداکارہ عفت عمر کو اوکاڑہ جلسے میں شرکت کی خصوصی دعوت دیدی۔
اداکارہ عفت عمر سوشل میڈیا پر ملکی سیاسی صورتحال پر اکثر و بیشتر تبصرہ کرتی رہتی ہیں تاہم اس بار انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ’جھوٹا خان‘ کہا اور پی ٹی آئی چیئر مین کی جانب سے لیگی نائب صدر کے خلاف دیے گئے ’غیر اخلاقی بیان‘ کی مذمت کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ عفت عمر کے ٹوئٹس کے بعد مریم نواز شریف نے اداکارہ کو اوکاڑہ میں ہونے والے ن لیگ کے اگلے عوامی اجتماع میں بطور مہمان شرکت کی دعوت دی۔
Iffat, come with me to Okara jalsa as my guest ♥️ https://t.co/Wo85nSHKRB
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 20, 2022
اداکارہ نے لیگی نائب صدر کی دعوت پر جواب دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ جمہوریت کے سفر میں ہم سب ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں سیاسی پارہ ہائی ہونے پر شوبز شخصیات کی ایک بڑی تعداد بھی سوشل میڈیا پر سیاست میں خوب دلچسپی لے رہی ہے اور اپنی سیاسی وابستگیوں کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور اور پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہی ہے۔ شوبز کی کئی بڑی شخصیات نے حالیہ ہفتوں میں عمران خان اور نواز شریف سے ملاقاتیں کیں تاکہ وہ اپنے لیڈروں کی حمایت کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف مذاکرات ہی حکمران اتحاد کے مستقبل کا فیصلہ کریگا