(24نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق چینی ہم منصب کی خصوصی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج بیجنگ پہنچیں گے اور منصب سنبھالنے کے بعد وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ چین ہوگا،وزیرخارجہ اپنے دو روزہ دورے میں چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کریں گے جس میں پاک چین تجارتی و اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائیگا۔