(ویب ڈیسک)منحرف ارکان کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کی حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے ۔حکومت رہے گی یا نہیں ؟؟اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا پنجاب حکومت کو اس وقت واقعی پریشانی کاسامنا ہے؟ جس کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہاکہ انشاءاللہ ہمارے نمبرز پورے ہیں جب ہم نمبرز دکھائیں تو چہ مگوئیاں دم توڑ جائیں گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنایا ،الیکشن کمیشن نے پنجاب کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد جہانگیر ترین نے بڑا قدم اٹھا لیا
پنجاب حکومت رہے گی یا نہیں ??حمزہ شہباز کا بڑا دعویٰ
May 21, 2022 | 13:09:PM