رات گئے بنی گالہ میں پولیس کا سرچ آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اور اطراف میں پولیس کی جانب سے رات گئے سرچ آپریشن کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے رات گئے بنی گالا اور اس کے اطراف میں رات گئے سرچ آپریشن کیا ۔اس موقع پربنی گالہ کے باہر لگائے گئے خیموں سے کارکن نکل آئے۔ کارکنوں نے حکومت کیخلاف شدیدنعرے بازی کی۔کیپٹل پولیس کے مطابق سرچ آپریشن سیکیورٹی چیک اپ کیلئے کیا گیا ۔
پولیس کے اعلیٰ افسران بھی نفری کے ہمراہ بنی گالا پہنچے، بکتر بند گاڑیاں، قیدیوں کی وین، سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ کی نفری بھی پولیس کے ہمراہ تھی۔
اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ کی جانب آنے جانے والے افراد کی چیکنگ کی، ایس ایس پی کے مطابق بنی گالہ میں خیموں میں موجود افراد کے خلاف کسی قسم کا آپریشن نہیں ہو رہا۔ روٹین کا سرچ آپریشن ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہمارے نمبرز پورے ہیں ، حمزہ شہباز کا دعویٰ