تحریک انصاف کا پارلیمانی اصلاحاتی کمیٹی کا بائیکاٹ۔حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

May 21, 2022 | 13:46:PM
 تحریک انصاف کا پارلیمانی اصلاحاتی کمیٹی کا بائیکاٹ۔حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

      (ویب ڈیسک )حکومت نے انتخابی اصلاحات کیلئے تحریک انصاف کے بغیر ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پارلیمانی اصلاحاتی کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیاہے جس کے باعث انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا قیام تاخیر کا شکار ہو گیاہے ، پی ٹی آئی نے انتخابی صلاحات کا حصہ بننے سے انکار کر دیاہے ، چیئرمین صادق سنجرانی نے نام سپیکرراجا پرویز اشرف کو بھجوانے تھے لیکن اب حکومت نے تحریک انصاف کے بغیر ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ، سپیکر کی طرف سے پارلیمانی لیڈرز کو جلد نام بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔

یہ بھی پڑھیںمسلم لیگ ن کے رہنما نے  استعفیٰ دیدیا