(ویب ڈیسک )حکومت نے انتخابی اصلاحات کیلئے تحریک انصاف کے بغیر ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پارلیمانی اصلاحاتی کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیاہے جس کے باعث انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا قیام تاخیر کا شکار ہو گیاہے ، پی ٹی آئی نے انتخابی صلاحات کا حصہ بننے سے انکار کر دیاہے ، چیئرمین صادق سنجرانی نے نام سپیکرراجا پرویز اشرف کو بھجوانے تھے لیکن اب حکومت نے تحریک انصاف کے بغیر ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ، سپیکر کی طرف سے پارلیمانی لیڈرز کو جلد نام بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما نے استعفیٰ دیدیا