(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی محکمہ کسٹم کے مطابق سال2017 سے زیادہ پرانے ماڈل کی گاڑی درآمد نہیں کی جاسکتی جبکہ درآمد کی جانے والی گاڑی کا سعودی معیار کے مطابق ہونا ضروری ہے۔
سعودی محکمہ کسٹم کا کہنا تھا کہ مملکت میں سال2017 ماڈل سے زیادہ پرانی گاڑی درآمد نہیں کی جاسکتی علاوہ ازیں جوگاڑی منگوائی جائے اس کا سعودی عرب کے مقررکردہ اسٹینڈرڈ کے مطابق ہونا ضروری ہے بصورت دیگر این اوسی جاری نہیں کیا جاتا۔گاڑی کی مجموعی قیمت پر5 فیصد کسٹم ڈیوٹی اور15 فیصد واٹ لگایا جاتا ہے جو ادا کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سدھوکو جیل میں کن قیدیوں کیساتھ رکھا گیا ہے؟اہم خبر
سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مملکت میں درآمد کی جانے والی گاڑیوں کا معیار مقرر کیا گیا ہے جو یہاں کے موسم سے مطابقت رکھتا ہے اگر درآمد کی جانے والی گاڑی مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہوتی تو اسے این او سی جاری نہیں کیا جاتا۔اس لیے اگر مطلوبہ معیار کے مطابق گاڑی میں تبدیلی نہ کرائی جائے وہ سعودی عرب کے موسم میں چل نہیں سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن سمیت معروف فلمی شخصیات کیخلاف مقدمہ درج