معروف گلوکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

May 21, 2022 | 13:56:PM

 (ویب ڈیسک)  میوزک انڈسٹری کی معروف بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور  شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں،کنیکا کپور گزشتہ روز لندن میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں جس کی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر ہلکے گلابی رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا اور ساتھ ہی بھاری زیور بھی پہنا۔

 اس سے قبل، کنیکا نے انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جس میں اُنہوں نے پیسٹل گرین لہنگا پہنا تھا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی مقبول پلے بیک گلوکارہ کنیکا کپور جو اپنے گانے بیبی ڈول کے لیے مشہور ہیں، یہ انکی دوسری شادی ہے جبکہ اُن کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں جنہیں وہ خود پال رہی ہیں۔

 گزشتہ دنوں حدیقہ کیانی اپنا گانا بوہے باریاں کاپی کرنے پر بھارتی گلوکارہ پر برہم ہوگئی تھیں۔

 بعدازاں کنیکا کپور نے ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ایک اوریجنل گانا بنایا ہے جسے جونیجا جی نے لکھا ہے اور شروتی نے گوروف داس گپتا کے ساتھ مل کر اس گانے کی موسیقی ترتیب دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گانے میں ایک پرانے پنجابی لوک گیت کی ایک لائن استعمال کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    عمران خان کا مریم نواز پر نا مناسب طنز۔حمزہ شہباز بھی بول پڑے

مزیدخبریں