تحریک انصاف کے منحرف رکن نورعالم خان کو بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ

May 21, 2022 | 14:50:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین کی جانب سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد حکومت نے پاکستان تحریک کے منحرف رہنما نور عالم خان کو چیئرمین بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق ایم این اے نور عالم پیرکے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں،  کمیٹی سے وزیراعظم شہبازشریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو نکال دیا گیا ہے جبکہ چئیرمین پی اے سی رانا تنویر نے کمیٹی چئیرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا، ان کی جگہ نئے پی اے سی کے چئیرمین کا تقرر پیر کے روز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:رات گئے بنی گالہ میں پولیس کا سرچ آپریشن

مزیدخبریں