(24نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ کل رات گئے پولیس کی بھاری نفری بنی گالہ آئی تھی پولیس کی قیدیوں کی وین بھی ساتھ تھیں، نوجوانوں نے مزاحمت کی تو پولیس نے کہا کہ ہم سیکیورٹی کا جائزہ لینے آئے ہیں۔کیا سیکیورٹی کا جائزہ لینے آنے والے ہمیں بے وقوف بنا رہے ہیں خان کو ڈرانا دور کی بات، ہمارے کارکنان تک کو نہیں ڈرایا جا سکتا ہے ، عمران خان کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسدعمر نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے بتایا گیا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔سزا یافتہ کے لیے حکومت سیکیورٹی انتظامات کر سکتی ہے تو پھر عمران خان کی حفاظت کی ذمہ داری بھی لیں۔کل ایک انتظامی افسر کا فون آیا اور کہا کہ ملتان میں بلٹ پروف جلسے کے انتظامات کریں۔ہم پر امن سیاست اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔عمران خان کی طاقت پاکستان کی عوام ہے تشدد پر یقین نہیں رکھتے ہیں ۔عوام کو گرفتاری کی کوشش کی گئی تو پاکستان میں جو ہو گا اس کی ذمہ داری حکومت کی ہو گی۔