شیریں مزاری کی گرفتاری ، تحریک انصاف حکومت کیساتھ اعلان جنگ

May 21, 2022 | 16:01:PM

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا اگر حکومت کی طرف سے اعلان جنگ ہے تو ہم بھی اس کے لئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری حکومت کی جانب سے اعلان جنگ ہے،شیریں مزاری سیاسی رہنما کے علاوہ ایک استاد ہیں ،شیریں مزاری کی گرفتاری سے غلط پیغام جائے گا،شیریں مزاری کی گرفتاری زیادتی ہے،ان کا مزید کہناتھا کہ متعلقہ تھانہ بھی بات صحیح نہیں کر رہا، کسی کو کوئی پتا نہیں،کہا جارہا ہے کہ 700 لوگوں کی فہرست ہے جن کی گرفتاری ہونی ہے،جو قانونی لائحہ عمل ہوگا ہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری پر اینٹی کرپشن لگانا اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا۔شبلی فراز نے کہا کہ حکمران جو کچھ کررہے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حواس باختہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میں ان کو چھوڑوں گی نہیں ،گرفتاری پر شیریں مزاری کی بیٹی کا سخت ردعمل

مزیدخبریں