(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کاکہنا ہے کہ ہم خوف زدہ نہیں یہ لانگ مارچ لے کر آئیں ان کا استقبال کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عدالت سے استدعا کریں گے چار برس میں جو کچھ ہوتا رہا اس پر از خود نوٹس لیا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے خلاف چار سال تک ظلم اور زیادتی کا سلسلہ چلتا رہا، ان معاملات پر بھی از خود نوٹس لیا جانا چاہیے، ہم عدالت عظمیٰ اور چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ غریب آدمی کے منہ سے نوالہ چھیننا مسلم لیگ ن کی حکومت کو گوارہ نہیں، اگر وزیر اعظم شہباز شریف کو ہر طرف سے سپورٹ ملے تو ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں، ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے گئے تو ہو سکتا ہے اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر عوام کے پاس جائیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نازیبا گفتگو سے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں،عمران خان نے مریم نواز سے متعلق نازبیا زبان استعمال کی، انہوں نے گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا، ہمارا مشرقی معاشرہ ہے، صدیوں پر محیط روایات ہیں، ہماری خواتین اپنے خاندان کی عزت کی خاطر صبر کیساتھ زندگی گزارتی ہیں، مجھے لگتا ہے عمران خان صاحب کا اپنا تجربہ کچھ خراب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت میں نواز شریف صاحب ویڈیو لنک کے ذریعے شامل تھے، لوگوں کے مسائل حل کرنے سے روکا گیا تو جو ذمہ دار ہیں انہیں بھگتنا پڑے گا۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کو سرپرائز نہیں دیں گے، اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتوں کا فیصلہ ہے کہ ہم اپنی مدت پوری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔ اہم رہنما گرفتار
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بشیر میمن کے بیان اور رانا ثنا اللّٰہ کو موت کی چکی میں ڈالنے کا نوٹس تو نہیں لیا گیا، انہیں منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا لیکن نوٹس نہیں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سدھوکو جیل میں کن قیدیوں کیساتھ رکھا گیا ہے؟اہم خبر