شیریں مزاری کی گرفتار۔ تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی فوری رہائی کا مطالبہ کر تے ہوئے ملک بھر میں کارکنا ن کو پر امن احتجاج کی بھی کال دیدی ۔
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے بعد مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمرکا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے آمرانہ ہتھکنڈے حقیقی آزادی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ہیں امپورٹڈ کٹھ پتلی سرکار کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ اسد عمر کی جانب سے ڈاکٹر شیریں مزاری کے اغواء کی شدید مذمت کر تے ہو ئے انہوں نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ملک بھر میں کارکنان کو پرامن مگر بھرپور احتجاج کی ہدایات دے دیں ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا بیرونی سازش سے مسلط حکومت نے اپنے دور کی ابتداء توہینِ مذہب کے شرمناک استعمال سے کی ہیں ،گزشتہ شب بزدل امپورٹڈ سرکار نے اسلام آباد میں کارکنان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی ہیں ۔ امپورٹڈ حکومت کے آمرانہ ہتھکنڈے حقیقی آزادی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ہیں ،امپورٹڈ کٹھ پتلی سرکار کا جانا ٹھہر گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ کا لانگ مارچ کے حوالے سے عمران خان کو بڑا چیلنج
مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی حقیقی آزادی کی اپنی تحریک سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گےلرزتی کانپتی امپورٹڈ سرکار ہوش کے ناخن کے اور ڈاکٹر مزاری کو فوری بازیاب کروائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔ اہم رہنما گرفتار