پاک امریکا تعلقات کو وسیع تر اور زیادہ بامعنیٰ بنایا جائے۔ بلاول بھٹو

May 21, 2022 | 17:37:PM
 پاک امریکا تعلقات کو وسیع تر اور زیادہ بامعنیٰ بنایا جائے۔ بلاول بھٹو
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کو امریکا سے ہر سطح پر رابطے رکھنا ہوں گے۔

وزیرخا رجہ بلاول بھٹو نے چین روانگی سے  قبل  امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےکہنا تھا کہ ان کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات مثبت، نتیجہ خیز اور حوصلہ افزا رہی۔

 بلاول بھٹونے کہا کہ امریکا پاکستان کو افغانستان پر ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے،افغانستان کےانسانی بحران اورتباہ حال معیشت سےفوری طورپرنمٹنےکی ضرورت ہے،افغان معیشت کی مکمل تباہی افغانوں، پاکستان اورعالمی برادری کیلئےتباہی ہوگی۔ افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سےہی خواتین کےحقوق لیےجاسکتےہیں اورمعاشی بحران میں کمی سےدہشتگردی کیخلاف کامیابی کےامکان زیادہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شیریں مزاری کی گرفتار۔ تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کے خلاف ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ کا لانگ مارچ کے حوالے سے عمران خان کو بڑا چیلنج