شیریں مزاری گرفتاری معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا رات ساڑھے 11 بجے عدالت لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق اور پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو آج رات ساڑھے 11 بجے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے غیرقانونی اغوا کیخلاف درخواست پر حکم نامہ جاری کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا، عدالت نے کہاہے کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں شیریں مزاری کو آج رات ساڑھے 11 بجے پیش کیا جائے ،عدالت نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ پیش ہو کر بتائیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟ ،عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہبازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال