الیکشن کمیشن کا ن لیگ اور تحریک انصاف کو فائنل نوٹس

May 21, 2022 | 19:21:PM

(24نیوز)انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا،مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کیوں نہ پارٹی نشان کے حصول کےلئے پارٹی کو نااہل قرار دیا جائے، مسلم لیگ ن کی انٹراپارٹی الیکشن کروانے کی مقررہ تاریخ 13مارچ 2022تھی، ن لیگ کی درخواست پر14مئی تک انٹراپارٹی الیکشن کروانے کی آخری تاریخ دی گئی تھی۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کو انٹراپارٹی الیکشن کروانے کا سرٹیفکیٹ مہیانہیں کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن پر پاکستان تحریک انصاف کو بھی فائنل نوٹس جاری کیا کردیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی مقررہ تاریخ 13جون 2021 تھی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا پارٹی درخواست پر 13 جون 2022 تک کا ٹائم دیا گیاہے، انٹراپارٹی الیکشن کروانے کےلئے مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی اینٹی کرپشن کا شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم

مزیدخبریں