شیریں مزاری پر ایسے زمانے کا کیس ڈالا گیا جب وہ 10 ،12 سال کی ہونگی، فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہاہے کہ شیریں مزاری کے اغوا اور جھوٹے کیس میں گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،شیریں مزاری پر ایسے زمانے کا کیس ڈالا گیا جب وہ 10 ،12 سال کی ہونگی۔
فوادچودھری نے کہاکہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، عمران خان نے ابھی لانگ مارچ کا اعلان نہیں کیا، حکومت بوکھلا گئی ہے،ان کا کہناتھا کہ کیا حمزہ شہباز ملک کے بادشاہ ہیں ، پہلے گرفتاری اور پھر رہائی کا حکم دیا،آج دونوں باپ اور بیٹے اربوں روپے کرپشن کے کیسز میں عدالت میں پیش ہوئے ،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حکومت کو کہتے ہیں گرفتاریاں کرلے ہم جیل بھرنے کیلئے تیار ہیں ، ان کا کہناتھا کہ عمران خان کی گرفتاری کا کوئی خدشہ نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری گرفتاری معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا رات ساڑھے 11 بجے عدالت لگانے کا فیصلہ