وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ڈی نوٹیفائی کرانے کیلئے چیف سیکرٹری کو خط ارسال

May 21, 2022 | 19:50:PM
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، ڈی نوٹیفائی، چیف سیکرٹری، خط ارسال،
کیپشن: حمزہ شہباز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ڈی نوٹیفائی کرانے کیلئے چیف سیکرٹری کو خط ارسال کر دیا گیا،خط پی ٹی آئی رہنماﺅں کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیجا گیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے ،30 اپریل کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے،خط کے متن میں مزید کہاگیاہے کہ نوٹیفکیشن منسوخی کیساتھ حمزہ کے اقدامات غیرقانونی قرار دیئے جائیں ۔
تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشیدکاکہناہے کہ چیف سیکرٹری نے معاملے کاپیر تک قانونی جائزہ لینے کا کہاہے ، پیر تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جاتا تو سپریم کورٹ جائیں گے،حمزہ شہباز کو ڈی نوٹیفائی نہ کیا تو توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا ن لیگ اور تحریک انصاف کو فائنل نوٹس