خواہش ہے عمران کو اسی سیل میں قید کیا جائے جہاں میں قید رہا،رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کاکہناہے کہ خواہش ہے عمران کو اسی سیل میں قید کیا جائے جہاں میں قید رہا،اگر عمران خان کو تین دن جیل میں رکھا جائے تو اس کی ساری سیاست نکل جائے گی۔
ماڈل ٹاﺅن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ کیونکہ یہ ایک اتحادی حکومت ہے اس قسم کے فیصلے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے بغیر نہیں کیے جاسکتے ،آپ دعا کریں عمران خان کی گرفتاری کی اجازت مل جائے پھر قوم کو یہ خوشی ملے گی ۔
انہوں نے کہاکہ ادارے ہمارے ساتھ نہیں پاکستان کے ساتھ ہونے چاہئیں ، ہم جتنا زور لگا رہے ہیں کم ہے، ادارے جتنی مدد کررہے ہیں کم ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ہے، پہلے اس پر ووٹنگ کرائیں ،ان کاکہناتھا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری میں حکومت کا یا کسی اور کا کوئی عمل دخل نہیں ، متعلقہ ادارے نے قانون کے مطابق شیریں مزاری کی گرفتاری کی۔
یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری گرفتاری معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا رات ساڑھے 11 بجے عدالت لگانے کا فیصلہ