میری گرفتاری کے پیچھے ن لیگ اور رانا ثنا اللہ ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کی گرفتار رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ میرا فون ابھی تک واپس نہیں کیا گیا،میرے ساتھ جو ہوا ہے وہ میں کورٹ کو بتاﺅں گی ،ان کا کہناتھا کہ میرا کیس جبری گمشدگی کا کیس ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ میری گرفتاری کے پیچھے ن لیگ اور رانا ثنا اللہ ہیں، مجھے وارنٹ نہیں دکھایا گیا،مجھے گاڑی سے گھیسٹا گیا لاہو رلے کر جا رہے تھے۔