کدھر گئی سازش؟عمران خان امریکیوں کے ترلے کررہا ہے: خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان امریکی خاتون رکن کانگریس سے بات کر کے ترلے منتیں کر رہا ہے، یہ اس کے ترلے کر رہا ہے، جسے امریکا میں بھی کوئی نہیں جانتا۔
سیالکوٹ میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے جیب سے جعلی خط لہرا کر دکھایا گیا، کہا کہ بیرونی سازش ہے، کدھر گئی سازش؟ ابھی عمران خان کہہ رہا ہے کہ نومئی کو جو ہوا مجھے اس کا علم نہیں تھا، میں تو قید میں تھا۔ آٹھ، نو دن تو مذمت بھی نہیں کی، کہتا ہے کہ ایجنسیوں کے لوگ تھے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کا ماسٹر ہے، لیکن اب اسکا جھوٹ چل نہیں رہا۔