بدلتے موسم کی تازہ ترین صورتحال

May 21, 2023 | 11:01:AM

(کومل اکلم، عادیہ ناز) لاہور میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری، آئندہ دوروز بارش کا امکان جبکہ دوسری جانب کراچی کا موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

لاہورشہرکا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے.فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 197 ریکارڈ، یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 255 ریکارڈ، فداحسین میں فضائی آلودگی کی شرح 223 ریکارڈ، فیز 8 ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح 210 ریکارڈ جبکہ مال روڈپرفضائی آلودگی کی شرح 207 ریکارڈکی گئی۔

محکمہ موسمیات نے پیرسے شمال مغربی ہواؤں کی لاہورمیں انٹری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز، لاہور سے پرواز 279 عازمین کو لیکر مدینہ روانہ 

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر قائد کا موسم آئندہ دو روز تک گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم  35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔ جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 10 ناٹیکل مائل ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی و بالائی سندھ کے اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں