کپاس کی امدادی قیمت مقرر ، وزیراعلیٰ پنجاب کی پیداواری ہدف ہر صورت حاصل کرنے کی ہدایت

May 21, 2023 | 11:17:AM
 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس کیا گیا۔ جس میں کپاس کی بوائی کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)  کپاس کی کم ازکم امدادی قیمت 8500 روپے مقرر ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  پیداواری ہدف ہر صورت حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔

محسن نقوی کی زیر صدارت کپاس کی بوائی اور پیداوار کا ٹارگٹ ہر صورت حاصل کرنیکی ہدایت جاری کر دی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کپاس کی بوائی کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے، فصل کی مکمل دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔ 

کپاس کی زیادہ پیداوارحاصل کرنیوالے کاشتکاروں کو نقد انعامات دیئے جائینگے۔ کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل کرنے پر متعلقہ عملے کی بھی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھرمیں پانی چوری کے واقعات کی روک تھام کا حکم دے دیا۔ کپاس کی فصل کیلئے درکار پانی کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی۔ کپاس کے کاشتکاروں کو پانی، بیچ، کھاد سمیت کسی چیز  کی کمی نہیں آنے دی جائیگی. جعلی ادویات اور بیچ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی دی۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا سے 809 پی ٹی آئی شرپسند گرفتار، دہشتگردی کے 18 مقدمات درج

اجلاس میں سٹیلائٹ کے ذریعے کراپ سروے کی تجویز کی گئی۔ کپاس کی کم ازکم امدادی قیمت 8500 روپے مقرر کی گئی ہے۔محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل کرنا ان کا مشن ہے۔ کپاس کی فصل صوبے اورکاشتکار کیلئے معاشی گیم چینجرثابت ہوسکتی ہے۔

معروف صنعت کار و گروپ لیڈراپٹما گوہر اعجاز کی اجلاس میں شرکت کی۔