(24 نیوز)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے کشمیرکاز کو نقصان پہنچایا،کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری نے کشمیر کاکیس پوری دنیامیں لڑا۔کل پھرعمران خان نے کہا مجھے ادارےکے سربراہ نے ہٹایا۔سمجھ نہیں آتی عمران خان اپنے لئے اس حدتک گرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نےامریکی ساز ش کا جھوٹ بول کرقوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا۔عمران خان اور اس کے حواری مسلسل اداروں پر حملے کررہے ہیں۔لیڈروہ ہوتا ہے جو اپنی سوچ سے قوم کو آگے لیکر جائے۔