’ گھر میں گھس کر ماریں گے‘جناح ہاؤس جلانے والے شر پسندوں کی شرمناک گفتگو منظرِ عام پر آ گئی

May 21, 2023 | 13:01:PM
’ گھر میں گھس کر ماریں گے‘جناح ہاؤس جلانے والے شر پسندوں کی شرمناک گفتگو منظرِ عام پر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمدمنصور)جناح ہاؤس میں اب تک کی سامنے نہ آنے والی وڈیو کے ہوشربا مناظر اور شر پسندوں کی شرمناک گفتگو منظرِ عام پر آ گئی،بغض و عناد میں سیاسی جماعت کے شر پسندوں کے شرمناک جملوں نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
 

ویڈیو میں سُنا جا سکتا ہے کہ کیسے بے حیائی اور بے باکی سے بھارتی مووی کا ڈائیلاگ دہرایا جا رہا ہے کہ ’ گھر میں گھس کر ماریں گے‘آگ لگانے کے مناظر ثابت کر رہے ہیں کہ کیسے بھرپور تیاری کے ساتھ سیاسی شر پسندوں نے ایک منظم طریقے سے جناح ہاؤس کو آگ لگائی،جناح ہاؤس میں لائیٹر کے پیٹرول سے لکڑی کے سٹینڈ کو آگ لگانے اور صوفہ سیٹس کو آگ میں پھینک کر مزید بھڑکانے کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ضرور پڑھیں:کدھر گئی سازش؟عمران خان امریکیوں کے ترلے کررہا ہے: خواجہ آصف

پاکستان سے آزادی کے طلبگار ضمیر فروشوں نے جناح ہاؤس میں شر پسندی کرتے ہُوئے ’ہم لے کے رہیں گے آزادی‘ کے نعرے لگا کر دشمن کو بھی خوش کیاشرپسند اپنے بغض، عناد اور سیاسی شدت پسندی میں سب کچھ بھول گئے وُہ یہ بھی بھول گئے اس گھناؤنے جرم کے بعد وہ قانون کی گرفت سےنہیں بچ سکیں گے،یہ نا قابل تردید مناظر عوام نے اپنی آنکھوں سے۹ مئی کوبھی دیکھے تھے اور اب بھی دیکھ رہے ہیں،کوئی بھی من گھڑت پروپیگنڈا نہ سچ کو جھٹلا سکتا ہے اور نہ ہی حقائق کو چھپا سکتا ہے۔