(24نیوز) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک بچانا ہے تو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے حوالے سے مشاورت کریں۔ جوعوام کو امن نہیں دے سکتا اسے حکومت کرنے کا حق نہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ ایک شہری کی حیثیت سے جاننا چاہتا ہوں۔ مجھ پرخودکش حملہ کس نے کروایا۔ ژوب پہنچا تو لوگوں نے پوچھا بلٹ پروف گاڑی کیوں استعمال نہیں کی۔ بلٹ پروف گاڑی کوئی علاج نہیں، لوگ امن مانگتے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کوئٹہ مرکزی حکومت نے بلوچستان کے مسائل پرآنکھیں بند کررکھی ہیں۔ بلوچستان کے دانشور اور باصلاحیت افراد پاکستان کے لئے فکرمند ہیں۔
مزید پڑھیں: حملے، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 3800 سے زائد ہو گئی
وہاں لوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے، ایک طرف بدامنی دوسری جانب کوئی حکومت نہیں۔ حکومت اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہو چکی ہے۔