(ویب ڈیسک) پاکستانی و کینیڈین ڈائریکٹر ضرار خان کی ہدایت کاری میں بننے والی ہارر فلم ’ان فلیمز‘ کو کینز فلم فیسٹیول کے عالمی میلے میں ورلڈ پریمیئر کا اعزاز مل گیا۔
عدنان شاہ ٹیپو نے کینیڈین نژاد پاکستانی فلم میکر ضرار خان کی فلم ان فلیمز (دیے) میں مرکزی کردارادا کیا فلم کی اسکرینگ کانز فلم فیسٹیول میں ہوئی۔
پاکستانی فلمی صعنت کے لیے جوائے لینڈ کے بعد ایک اور کامیابی، 76 ویں کانز فلم فیسٹیول میں کینیڈین نژاد پاکستانی فلم میکر ضرار خان کی فلم ان فلمیز کا پرئیمیر ہوا۔ اس فلم کو انعم عباس نے پرڈیوس کیا ، جبکہ شانت جوشی اس فلم کے ایگیٹیو پروڈیوسر ہیں۔
کراچی میں بننے والی اس فلم ان فیلیمز (دے) کی کہانی ماں بیٹی کی ہے جن کے خاندان کے سربراہ کی موت کے بعد وہ اپنے ماضی کی حقیقی وخیالی کرداروں سے ملتی ہیں۔ یہ ہارر سائیکولوجیکل فلم ہے۔
ان فلمیز فلم کا پرئیمئر 19 مئی کو ہوا۔ جبکہ کانز فلمی میلے میں اس فلم کے 6 شوز رکھے گئے۔ اس موقع پر فلم کی کاسٹ میں شامل پاکستانی آرٹسٹ عدنان شاہ ٹیپو بھی تھے۔ جنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں کانز میں پاکستان کی نمائندگی کر رہاہوں۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کامیابی میری اہلیہ ہاجرہ الف خان ، میری والدہ (بے بے) میری بیٹیوں خوشی ، روشنی ، تعبیر اور منت کی ہے۔ ساتھ ہی عدنان نے علی سلمان ، اظفر علی ، احسن رحیم اور ریحان شیخ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: میرب علی کی کٹنگ کے پیچھے چھپے راز کا انکشاف
کانز فلم فیسٹیول میں عدنان نے اپنی اہلیہ ہاجرہ خان کے ہمراہ شرکت کی۔ فلم کے پرئمیر پر لی جانے والی تصاویر کو ان فلمیز کے انسٹاگرام اکاونٹ پر اسٹوری کے ذریعے شیئر کیا۔