(ویب ڈیسک) مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے صارفین اب دو گھنٹے کی طویل ویڈیو بھی ٹوئٹ کر سکیں گے۔
ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک نے اپنی ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹویپس اب 2 گھنٹوں تک کی ویڈیو ٹویٹ کر سکیں گے۔
ان کے مطابق صارفین کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ ماضی کے برعکس 8 جی بی تک کی ویڈیو ٹوئٹ کر سکیں، اس سے قبل ٹوئپس 2 جی بی تک ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی اجازت تھی۔
ویڈیو کے سائز اور طوالت سے متعلق یہ سہولت ان ٹوئپس کو مہیا ہو گی جو ٹوئٹر بلیو سبسکرائب کر چکے ہیں، عام صارفین اب بھی ایسا نہیں کر سکیں گے۔
ایلن مسک کی ٹویٹ پر تبصرہ کرنے والے صارفین نے اس پیشرفت کو سراہا تو کئی نے اس کے نئے مصارف بھی بیان کیے۔
جی ٹی آر ہینڈل نے لکھا کہ ’اب میں اپنی سی سی ٹی وی فوٹیج یہاں اسٹور کر سکوں گا۔‘
’یوٹیوب کا دور گیا‘ کہنے والوں کے درمیان مختلف صارفین نے امکان ظاہر کیا کہ اب ایسی ویڈیوز بھی ٹائم لائنز پر آئیں گی جنہیں دیکھنے کے لیے لوگ دوسری جگہوں پر جاتے ہیں۔