عسکری تنصیبات پر حملوں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلیں گے:وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملوں کے مقدمات قانون کے مطابق فوجی عدالت میں چلیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس لاہور میں ہوا۔اجلاس میں اہم سیاسی شخصیات اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے، اجلاس میں تمام صوبوں کے نمائندے اور وفاقی افسران بھی شریک تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹائون میں اہم اجلاس جاری۔۔اجلاس میں نگران وزیراعلی محسن نقوی، وفاقی وزراء قانون اعظم نذیر تارڑ، مصدق ملک،معاون خصوصی عطا تارڑ اورخواجہ سیلمان رفیق سمیت دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں معاشی،سیاسی اور قانونی معاملات کا جائزہ لیاگیا،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہبازشریف کو 9 مئی میں ملوث تمام کرداروں کی قانونی گرفت کے لئے اب تک کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی،محسن نقوی نے وزیر اعظم کو جناح ہائوس پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاریوں اور قانونی پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اگر کسی نے جناح ہائوس پر حملہ کیا تو اسے کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا، حملوں میں کسی بے گناہ سے زیادتی نہیں ہوگی، ایسا کوئی حملہ آور نہیں ہوگا جو سزا سے بچ پائے گا۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لیگل ٹیم سے سپریم کورٹ میں جاری مقدمات بارے بھی مشاورت کی ،وزیر اعظم شہباز شریف کو وزیر قانونی اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ میں جاری مقدمات بارے میں بریفنگ دی۔