مزید پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں چل سکتا؛ عثمان ترکئی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

May 21, 2023 | 17:42:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سابق ایم این اے عثمان ترکئی نے بھی پارٹی کوخیرباد کہہ دیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ترکئی نے کہاکہ میں نے پہلاالیکشن اسفندیار ولی خان کیساتھ لڑاتھااورجیت بھی گئے تھے،ہم نے فیصلہ کیاتھا،کہ عمران خان انصاف کی باتیں کرتے ہیں اورپی ٹی آئی میں شامل ہوگئے،مجھے پرویزخٹک اوراسدقیصر پارٹی میں آگے نہیں جانے دیتے۔
سابق رکن قومی اسمبلی کا کہناتھا کہ پارٹی میں شہرام اورعاطف خان بھی مخالف تھے، پارٹی میں مشکلات کے باوجودعمران خان کیساتھ کھڑے تھے،بس ہم مزید پی ٹی آئی کیساتھ نہیں چل سکتے،بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کااعلان کرتاہوں۔
ان کاکہناتھا کہ اگر عدالت نے ہمیں بحال بھی کیا،میں پی ٹی آئی کی سیٹوں پرنہیں بیٹھوں گا،ان کا مزید کہناتھا کہ 9مئی کوپی ٹی آئی کی بدترین دہشت گردی کے باعث مزید چلنا انتہائی مشکل ہوگیاہے،میں نے واقعہ کی پہلے بھی مخالفت کی تھی اوراب بھی کررہاہوں۔
عثمان ترکئی نے کہاکہ آئندہ کافیصلہ مشاورت کے بعد کیاجائےگا،شہرام ترکئی اوراس کی فیملی پی پی پی میں شمولیت کےلئے بھاگ دوڑمیں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہم کو ہمیں سے چرا لو‘بھارتی لڑکی کا ساڑھی میں رقص، ویڈیو وائرل

مزیدخبریں