(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی سینئر سیاستدان چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ آمد ہوئی،چودھری شجاعت کے صاحبزادے اور وفاقی چودھری سالک حسین نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔
وزیراعظم نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ،وزیراعظم شہبازشریف اور چودھری شجاعت حسین نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث بلوائیوں کو سزا دینے کے چودھری شجاعت کے بیان کو سراہا ۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ڈاکٹر سیمی جمالی کی حالت انتہائی تشویشناک ، فیملی کو ہسپتال بلالیا گیا
چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ ہر محب وطن قومی ندامت کا باعث بننے والے ہر فرد کی سزا چاہتا ہے،وزیراعظم نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ قوم اور شہداکے اہل خانہ کے دِل کو جوٹھیس پہنچی ہے، اس درد کا ازالہ کریں گے۔
چودھری شجاعت حسین نے ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کے جذبے اورخدمات کو سراہا،وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کی بھرپور حمایت ، تعاون اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا ،ملاقات میں چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے رہنمائوں کی اڑان جاری، سابق رکن قومی اسمبلی نے بھی راہیں جدا کرلیں