(24 نیوز)تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے پی ٹی آئی چھوڑنے، قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کااعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں آفتاب صدیقی نے کہاکہ میں نے بطور انجینئر اپنے کیریئر کاآغاز کیااور اللہ تعالیٰ کی خاص کی رحمت سے ایک باوقار اور قابل عزت بزنس مین کے طور پر نام کمایا ، میں نے اپنی کامیابی کو معاشرے کی بہتری اور فلاح کیلئے وقف کر چکا ہوں۔
ان کاکہناتھا کہ میں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس لئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور ایم این اے کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، ان کاکہناتھا کہ میں نے پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہالیکن ایسا نہ ہوسکا اس لئے میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں ،پاکستان زندہ باد۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر سیمی جمالی کی حالت انتہائی تشویشناک ، فیملی کو ہسپتال بلالیا گیا