(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سینئررہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری چیئرمین عمران خان کی جانب سے والدہ کی گرفتاری کیخلاف بیان نہ دینے پر کھل کر برس پڑیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اپنے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاری پر عدم دلچسپی اور بے فکری پر حیرت حیرت ہے ، میری والدہ شیریں مزاری نے تحریک انصاف کے لیے بڑی جدوجہد کی اور اپنا وقت دیا لیکن جب وہ گرفتار ہوئیں تو قیادت نے ان کا ساتھ نہیں دیا، والدہ کی گرفتاری کے پانچ یا چھ دن بعد عمران خان نے گرفتاری کے خلاف میری والدہ کے حق میں بیان دیا۔ اس وقت عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی اہلیہ کی پڑی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آفتاب صدیقی کا پی ٹی آئی چھوڑنے، قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کااعلان