محکمہ موسمیات کی بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

May 21, 2023 | 21:44:PM
محکمہ موسمیات کی بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے 22 سے 26 مئی تک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ مغربی ہوائیں 22 مئی کو ملک کے بالائی و مغربی علاقوں میں داخل ہونگی ،22 سے 26 مئی کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان ، چترال ، دیر، سوات ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، پشاور ، چارسدہ ، میں آندھی جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخواکے علاقوںنوشہرہ، صوابی ، مردان ، باجوڑ ، کرم ، وزیرستان ، کوہاٹ، بنوں ، کرک ، ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔پنجاب میں اسلام آباد ، مری ، گلیات ، راولپنڈی ، جہلم ، اٹک اور چکوال میں بھی آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ایک دن میں دوسرابڑا جھٹکا؛ رکن قومی اسمبلی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا
رپورٹ کے مطابق 22 مئی شام یا رات سے 24 مئی کے دوران بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ،ژوب، بارکھان ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، چمن ، پشین ، نوشکی، نصیر آباد ، سبی، قلات ، پنجگور اور خضدار میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے علاقوں سکھر، دادو¿ ،جیک آباد ، لاڑکانہ میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،23 مئی شام یا رات سے 26 مئی کے دوران سرگودھا ، میانوالی ، بھکر، خوشاب ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرانولہ سیالکوٹ ، نارووال میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،اس کے علاوہ لاہور ، قصور ، پاکپتن ، اوکاڑہ ، ساہیوال ، رحیم یار خان ، راجن پور ، ملتان اور بہاولنگر میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کی گرفتاری، ایمان مزاری چیئرمین عمران خان پر برس پڑیں