27 مئی تک گرم رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( فاطمہ خان، عائمہ خان،حسن ملک،طاہر جوئیہ)محکمہ موسمیات نے آج سے27 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر کا امکان ظاہر کردیا۔
سندھ اور پنجاب میں آج سے 23 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ 23 سے 27 مئی کے دوران 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں آج سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔
درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے اور فلیش فلڈز آنے کے امکانات ہیں، اس لیے آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے، موجودہ درجہ حرارت 30 سیٹی گریڈ، 36 سے 38 تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب76 فیصد ہے،جنوب مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں ابھی ہیٹ کا کوئی امکان نہیں ہے،شہر میں سمندری ہوائیں بھی بحال ہیں۔ائیر کولیٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 22 نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور صبح ہوتے ہی سورج آگ برسانے لگا جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ،،44 ڈگری تک جانے کا مکان،جھلسا دینے والی دھوپ سے شہریوں کی معمولات زندگی متاثر ،بیماریاں جنم لینے لگیں ،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سورج اپنی پوری آب و تاب پر ہو گا۔
ائیر کوالیٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 124 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار کی فہرست میں8ویں نمبر پر آگیا، ایئر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق فیز 8 ڈی ایچ اے 143،ٹھوکر نیاز بیگ173, سید مراتب علی روڈ 154،یو ایس کونسلٹ 153, جوہر ٹاؤن 150ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی مہنگی کی جائے، سی پی پی اے کی نیپرا سے درخواست
بہاولپور اور گردونواح میں گرمی کی شدت بر قرار ، درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ،ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ریکارڈ،شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس بدستور آلودہ، 90 پوائنٹس ریکارڈکیا گیا طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دےدیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان کا مطلع صاف، سورج آب و تاب سے چمکنے لگا، کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ، زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری تک جانے کا امکان،ایئر کوالٹی انڈیکس آلودہ ہونے سے 92 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد پاکستان کے فضائی آلودہ ترین شہروں میں ملتان چوتھے نمبر پر آگیا،محکمہ موسمیات کا کہن اہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں مطلع صاف اور گرم رہے گا۔