(ویب ڈیسک)بھارتی ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ جیسمین بھاسن نے کاسمیٹک سرجری کروانے والے اداکاروں کا مذاق بنانے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیسمین بھاسن کا کہنا ہے کہ کہ فنکاروں کو پہلے ہی کافی جانچ پڑتال سے گزرنا پڑتا ہے اور پھر انہیں سرجری کرانے کے فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے،اداکارہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک سینئر اداکار کو ناقدین کی جانب سے شیدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
بے باک انداز اور دلیرانہ شخصیت کی بدولت پہچانی جانے والی جیسمین نے راج کمار راؤ کو جبڑے کی سرجری پر تنقید ملنے اور منفی تبصروں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ"گلیمر اور شوبز کے پیشے میں ہونے کی وجہ سے اچھا نظر آنا ایک اہم ذمہ داری ہوتی ہے."
اداکارہ کا کہنا تھا کہ"بطور اداکار، آپ ہمیشہ بہترین نظر آنا چاہتے ہیں اور سوال یہ ہے کہ کوئی کیوں خود کو برا دیکھنا چاہے گا؟ ہم جس پیشے سے وابستہ ہیں ہم ہمیشہ اچھا نظر آنا چاہتے ہیں، ہم ہمیشہ خود کو تیار کرتے ہیں,اداکار ہونے کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ ہم اچھا نظر آئیں جس کیلئے ہمیں خود کو تراشنہ پڑتا ہے"۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ"یہ حقیقت ہے کہ ہم خود کو دوسروں کے آگے پیش کردیتے ہیں لیکن کیا ہماری اس محنت پر منفی تبصرے کرنا ضروری ہے کیا؟ جب بھی کسی اداکار کو کاسمیٹک سرجری کروانے یا ان کی جسمانی شکل میں کسی تبدیلی پر نشانہ بنایا جاتا ہے تو ہم اس سے متاثر ہوتے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں:سینئر ایرانی اداکارہ زری خوشکم انتقال کرگئیں
انکا مزید کہنا تھا کہ"بعض اوقات، چیزیں ٹھیک نہیں ہوتیں یا بعض اوقات، چیزیں انسانی جسم میں قدرتی طور پر ہوتی ہیں۔ آپ موٹے ہیں، آپ کو ہارمونل مسائل ہیں، ہم زندگی میں ہمیشہ کسی نہ کسی چیز سے گزر رہے ہیں۔مشہور شخصیات کو بھی کچھ ذاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کی شکل پر ٹرولنگ ان پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔"