(24نیوز)آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا حتمی اعلان کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ آسٹریلیا نے 15 رکنی ابتدائی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے، اسکواڈ میں 2 ٹریولنگ ریزروز کا اضافہ کیا گیا ہے،ٹریولنگ ریزروز میں میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک شامل ہیں جب کہ مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔
آسٹریلوی اسکواڈ ویسٹ انڈیز میں اکٹھا ہو گا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جون کے آغاز سے شروع ہو رہا ہے،امریکا اور ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہیں۔