محسن نقوی کا اسلام آباد میں انڈر پاسز منصوبے کو جلد مکمل کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں انڈر پاسز منصوبے کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کو انڈر پاسز جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے 2 انڈر پاس تعمیر ہوں گے، سگنل فری کوریڈور بنے گا، ایک انڈر پاس سرینہ چوک اور دوسرا سرینگر ہائی وے پر بنے گا،وفاقی وزیر داخلہ نے انڈر پاس کی اونچائی فل ہایئٹ تک رکھنے کی ہدایت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی تاجک ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اجلاس کے دوران نیسپاک کے حکام کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پراجیکٹ کے ابتدائی ڈیزائن کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔