سولر پینل لگوانے والے صارفین پھنس گئے؟حکومت کا نیا منصوبہ ،گراس میٹرنگ شروع

May 21, 2024 | 11:34:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سولر پینل لگوانے والے صارفین پھنس گئے؟حکومت کا نیا منصوبہ سامنے آ گیا،گراس میٹرنگ شروع،دیکھیں اس ویڈیو میں۔۔۔

دوسری جانب وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹر میں تبدیل کرنے کی کوئی شرط نہیں،موجودہ صورتحال میں سولر سسٹم پر لگائی گئی قیمت کی ریکوری بہت کم مدت میں ہو رہی ہے۔

 وزیر وانائی نے کہاکہ جو بھی فیصلہ ہوگا سٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لیا جائے گا، ٹرانسمیشن سسٹم کی کمزوری کی وجہ سے بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں دو سے تین گھنٹے زیادہ ہو جاتے ہیں،کچھ تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کرنا چاہ رہے ہیں، جس سے ریٹ میں کمی ہو گی،ان کا کہناتھا کہ تقسیم کار کمپنی میں چوری اور مافیا چل رہے ہیں، جس کی وجہ سے پانچ روپے تک فرق ہے۔

اویس لغاری نے کہاکہ عوام سے درخواست کرتا ہوں کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں میں انویسٹ کریں۔
 یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر حادثہ۔۔۔ معذرت نہیں کریں گے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا