جھانوی کپور کے بچپن کی نازیبا تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے بے حد کم عمری میں اپنی تصاویر کو نازیبا مواد والی سائٹس پر وائرل ہونے کا انکشاف کردیا۔
آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے سال 2018 میں فلم 'دھڑک' سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا جس میں انکے ساتھ اداکار شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر بطور ہیرو جلوہ گر ہوئے۔
جھانوی کپور اکثر و بیشتر اپنی دلچسپ باتوں کے سبب سوشل میڈیا پر چرچوں کا حصہ بنتی ہیں لیکن ان دنوں اداکارہ کی بھارتی فلمساز کرن جوہر کے ساتھ چِٹ چیٹ کی ایک ویڈیو کلپ زیرِگردش ہے جس میں وہ بچپن میں پیش آنے والے واقعہ سے متعلق بتایا۔
کرن جوہر نے جھانوی کپور سے پوچھا کہ "معروف شخصیت ہونے کی وجہ سے آپ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟"اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں 12 یا 13 برس کی تھی تو والدہ سری دیوی کے ہمراہ ایک تقریب میں گئی جہاں میڈیا کے لوگوں نےمیری تصاویر کیمروں میں محفوظ کرلیں اور پھر سوشل میڈیا پر تمام تصاویر وائرل کردیں جس کے بعد میں نے دیکھا کہ میری تصاویر نازیبا مواد والی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سرجری پر ٹرولنگ، جیسمین بھاسین ناقدین پربرس پڑیں
جھانوی کپور کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر میری نازیبا تصاویر وائرل ہونے کے بعد اسکول میں میرا بہت مذاق اڑایا گیا۔