(ویب ڈیسک)نیشنل اسپیس ایجنسی سپارکو نے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی کو چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائے گا، سیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایرو اسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنایا گیا ہے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ سیٹلائٹ ملک کی کمیونیکیشن اور رابطے کی ضرورت کو پورا کر نے کے مقصد سے بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کو ماحول دوست شہر بنانے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کاافتتاح
ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم قدم ہے،سیٹلائٹ ٹیلی ایجوکیشن، ٹیلی میڈیسن اور آن لائن سرگرمیوں کی کوریج کو بہتر کرے گا۔
سپارکو کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان ورژن اور مواصلاتی نظام کی بہترفراہمی میں معاون ہوگا جبکہ 2026 میں پاکستان کے پہلے سیٹ ون آر کی مدت ختم ہورہی ہے۔