5 افراد کے قتل میں ملوث ملزم شاہنواز گرفتار

May 21, 2024 | 13:01:PM
تھانہ صدر گوجرانوالہ اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے  5 افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا) تھانہ صدر گوجرانوالہ اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے  5 افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اشتہاری ملزم شاہنواز عرف شاہو کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا ہے ۔ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی سے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا

 پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزم شاہنواز عرف شاہو نے مختلف اوقات میں تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ میں 2، تھانہ فیروزوالہ میں 2 اور ڈسکہ میں بھی 1 قتل کیا تھا، مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  سپارکو کا ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان

دوسری جانب حالیہ دور میں اجرتی قاتلوں کا ٹرینڈ بہت تیزی سے بڑھتا چلا جا رہا ہے چند روپوں کی حاطر شوٹرز قتل کر کے فرار ہو جاتے ہیں جبکہ پولیس افسر بھی ان شوٹرز کو بڑی مشکل سے گرفتار کر پاتے ہیں۔ گوجرانوالہ میں 20 کے قریب قتل کے ایسے مقدمات ہیں جن میں ملوث ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ۔جن کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج ہے ۔