بجلی کے بلوں کی مد میں 13 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

کوروناسیزن کےدوران کروڑوں اضافی یونٹس چارج کرکےریکارڈمرتب کیاگیا,کمپنی نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی

May 21, 2024 | 13:12:PM
بجلی کے بلوں کی مد میں 13 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)لیسکو میں بجلی کے بلوں کی مد میں 13 ارب روپے کی بےضابطگیوں کا انکشاف،کمپنی نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی۔

ذرائع کے مطابق کورونا سیزن کے دوران کروڑوں اضافی یونٹس چارج کر کے ریکارڈ مرتب  کیا گیا،کورونا سیزن میں یونیورسل نمبرز پر کروڑوں یونٹس چارج کر دیئے گئے،یونیورسل نمبرز پر اضافی یونٹس چارج ہونے سے کمپنی کے لائن لاسز کو مرتب کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسل نمبرز سے لائن لاسز مرتب ہوئےتاہم بلوں کی ریکوری نہیں ہو سکی تھی،پی پی ایم سی کی تحقیقاتی ٹیم اضافی یونٹس چارج کرنے پر انکوائری کر چکی ہے،پی پی ایم سی کی انکوائری کے باوجود لیسکو میں ایک بار پھر تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔

دوسری جانب   8  بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نئے  بورڈ آف  ڈائریکٹرز  کی تعیناتی کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو  بھیج  دی گئی ،وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں پر قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے آزادانہ  ڈائریکٹرز کی نامزدگی کی تجویزکابینہ میں رکھنےکی منظوری دی گئی۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق کمیٹی نے 4 ریلوے کمپنیوں کی اسٹریٹیجک درجہ بندی کرنےکی تجویز کی منظور ی نہیں دی اور ہدایت کی کہ  چاروں  ریلوے کمپنیوں کیلئے تبدیلی کا منصوبہ کمیٹی کو پیش کیا جائے،وزرات خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس ایس ٹی ای ڈی ای سی میں اصلاحات کیلئے منصوبہ بندی کا بزنس پلان دیا جائے۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ 8 بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نئے  بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی سمری کابینہ کو بھیج دی گئی ہے جن میں آئیسکو، فیسکو، ٹیسکو، کیسکو، گیپکو، پیسکو، لیسکو اور  میپکو  کے  بورڈ  آف  ڈائریکٹرز  کی تعیناتی کی سمری بھیجی گئی ہے، بورڈز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دےگی اور نئےبورڈ میں ممبران پروفیشنل بنیاد پر تجویز کیے گئے ہیں۔

یاد رہے  کہ وزیراعظم نے ناقص کارکردگی کی بنیاد پر 8 ڈسکوز کے بورڈز توڑ دیئے تھے۔