(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر کہا ہےکہ پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گزشتہ ماہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ کیا، ان کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے سنگ میل تھا،وزیراعظم نے کہا ابراہیم رئیسی بصیرت رکھنے والے رہنما تھے، ان کی وفات سے پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا، ابراہیم رئیسی کی شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔