بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار, انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز تبدیل کرنیکا فیصلہ 

May 21, 2024 | 15:00:PM

(اویس کیانی)بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار،تمام بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز تبدیل کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 9 کمپنیوں کے بورڈ ارکان کیلئےسمری کابینہ میں پیش کرنےکی اجازت دیدی،وزیر اعظم نےسیپکو اورحیسکو کے بورڈز کی تشکیل نو کا معاملہ کابینہ میں پیش کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیسکو کیلئے4 انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کے نام تجویزدی گئی ہے،عمران ظفربطورچیئرمین،زوئی خورشید خان،انجینئر پرویزاقبال اورعمرفاروق خان کے نام شامل ہیں،گیپکو کے انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کے لئے 5 نام تجویز کئے گئے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر مسعود بطورچیئرمین، عمران ظفر،زوئی خورشید خان، الیاس احمد،محمد صدیق ،لیسکو میں عامر ضیا، ظفر محمود زوئی،خورشید اسد شافی ،میپکو کیلئے عامر ضیاء کا نام بطورانڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر/ چئیرمین،میپکومیں ڈائریکٹرز کے لئے ظفرمحمود، زوئی خورشید اور اسد شافی،آئیسکو کےلئے عامرضیاء،سید علی مرتضی، عامرمتین، طاہر مسعود، آمنہ عباس کے نام تجویزدی گئی ہے۔

کیسکوبورڈ میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرزکیلئے5 نام تجویز کئے گئے ہیں، محفوظ علی خان،رحمت اللہ بلوچ، طاہررشید روشن،خورشیداوراحمد الرحمنٰ،پیسکو، ٹیسکو اور ہیزکو کیلئے بھی نئے انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز ،علی گلفراز، طاہرعلی خان، فضل خالق، ثمینہ اکبر خٹک اور سعوداعظم کے نام تجویز دیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں