علامہ اقبال ائرپورٹ سے پی آئی اے کا جعلی پائلٹ گرفتار

May 21, 2024 | 16:59:PM
علامہ اقبال ائرپورٹ سے پی آئی اے کا جعلی پائلٹ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعیداحمدسعید) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی فورس نے جعلی پائلٹ کو گرفتار کر لیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ائیرپورٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے جعلی پائلٹ گرفتار کیا ہے ، ملزم کانام احمد بتایا گیا ہے جو جعلی پائلٹ کارڈ پر انٹر نیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے  گرفتار ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:قبرستان کی اراضی واگزار نہ کروانے پر ڈی سی لاہور ودیگر کو نوٹس، جواب طلب