پولیس افسروں کا کمشنر میرپور کے ماتحت کام کرنے سے انکار

May 21, 2024 | 17:21:PM
پولیس افسروں کا کمشنر میرپور کے ماتحت کام کرنے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) پولیس افسران نے کمشنر میرپور چودھری شوکت کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو درخواست جمع کروا دی۔

آزاد کشمیر چیف سیکرٹری کو محکمہ پولیس کی جانب سے تہلکہ خیز درخواست موصول ہو گئی، پولیس افسران نے کمشنر میرپور چودھری شوکت کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا، آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ پولیس کے ملازمین نے اپنے ہی افسر بالا کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔

کمشنر میرپور چودھری شوکت کے خلاف میرپور پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے چیف سیکرٹری کو درخواست دے دی ہے، درخواست میں پولیس افسروں اور اہلکاروں نے کمشنر میرپور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کےبعد گیس بھی سستی, کتنے روپے کمی ہوئی ؟جانیے

پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کے متن کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں شہید ہونے والے سب انسپیکٹر عدنان فاروق قریشی کی تدفین کے موقع کمشنر کا رویہ تکلیف دہ تھا، کمشنر میرپور نے قبرستان میں تدفین کے موقع پر انتہائی سخت بدخلاق اور غیر مناسب لہجہ اختیار کیا، کمشنر میرپور کے اس فعل سے جہاں پولیس کو رنج و تکلیف پہنچی وہیں قبرستان میں موجود دیگر شرکا اور ورثائے شہید کی بھی دل آزاری ہوئی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ کمشنر میرپور ڈویژن کو فل فور او ایس ڈی کرتے ہوئے ان کے ساتھ پروٹوکول و سکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور جملہ نفری پولیس واپس لی جائے، پولیس کے متعلق کمشنر کا رویہ انتہائی غیرمناسب تھا، پولیس فورس ایک ڈسپلن فورس ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے کمشنر میرپور کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی بھی دی ہے۔